Exide، پاکستان کا وہ برانڈ جس کی بیٹریاں دفاعی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں کیونکہ ۔ ۔۔
کراچی (پریس ریلیز) Exide اور پاکستان کا ساتھ کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ 1953ء سے Exide پاکستان میں کنزیومرز کے اعتماد پر پورا اتررہا ہے اور یہ اعتماد ہی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔ Exide برطانیہ کے مستند ترین ادارے U.K Chloride کی Technology استعمال کرتا ہے جس کی تاریخ 150 سالہ کامیابی کے سفر پر مشتمل ہے۔
Lead Acid Battery کی تیاری ایک انتہائی پیچیدہ عمل ہے جس میں ہر مرحلے پر معیار کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ Exide میں اعلیٰ معیار کی بیٹری انتہائی تربیت یافتہ ورکرز اور Engineer کی نگرانی میں تیار کی جاتی ہے۔ مستقل جدت، پورے ملک میں پھیلے ڈیلرز، صارفین کا اعتماد اور جدید ترین Technologyکے استعمال نے Exide کو پاکستان کا مستند ترین بیٹری برانڈ بنادیا ہے۔ Exide Batteries ملک میں ذرائع آمدورفت، صنعتی اور گھریلو صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی جاتی ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (PTCL)، پاکستان ریلوے، واپڈا، ٹویوٹا، سوزوکی، ہینوپاک اور دفاعی اداروں میں Exide ہی کو ترجیح دی جاتی ہے جو کہ معیار پر بھروسے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ Exide پاکستان میں بیٹری کی پہلی ISO 9001-2008 سند یافتہ کمپنی ہے ۔ Exide پاکستان میں معروف جاپانی بیٹری (Furukawa(FB اور Tokyoبھی بنارہی ہے جو کہ یقیناًہم پر اعتماد کا مظہر ہے۔ Exide اپنی ذمہ داریوں کا بھرپور ادراک رکھتا ہے اور Enviroment Protection Agency of Pakistan کے تمام تر اصولوں اور ضوابط پر سختی سے کاربند ہے۔
Exide کی تمام تر کامیابی کے پیچھے بین الاقوامی معیار کی Technology ، انتہائی اعلیٰ Production Process اور انتھک محنت اور جذبہ رکھنے والے ملازمین ہیں۔
Exide محض ایک کامیاب برانڈ ہی نہیں بلکہ مستقبل کے روشن اور تابناک پاکستان کی تعمیر میں قوم کے شانہ بشانہ ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم آگے بڑھتے اور ترقی کرتے پاکستان کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔