امریکی خاتون اول کورونا کا شکار ہوگئیں
ہیوسٹن (شِنہوا)امریکی خاتون اول جِل بائیڈن کا کوویڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا جس سے ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ان کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر الزبتھ الیگزینڈر نے ایک بیان میں کہا کہ خاتون اول کا کوویڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا اور انہیں فی الحال صرف محدود علامات کا سامنا ہے تاہم وہ ڈیلاویئرکے ریہوبوتھ بیچ میں اپنے گھر پر رہیں گی۔
ادھروائٹ ہائوس کی پریس سکریٹری کرائن جین پیئر کے مطابق جِل بائیڈن کے مثبت ٹیسٹ کے بعد صدر جو بائیڈن کا ایک ٹیسٹ کرایا گیا جس کا نتیجہ منفی آیا۔وائٹ ہائوس نے مزید کہا کہ صدر کا اس ہفتے باقاعدگی سے ٹیسٹ جاری رکھا جائے گا اور علامات کی نگرانی کی جائے گی۔