”ہم دنیا کی سب سے بہترین ٹیم پاکستان کے خلاف میدان میں اتر رہے ہیں تو اس لیے ۔۔“بنگلہ دیش کے کپتان نے بیان جاری کر دیا 

”ہم دنیا کی سب سے بہترین ٹیم پاکستان کے خلاف میدان میں اتر رہے ہیں تو اس لیے ...
”ہم دنیا کی سب سے بہترین ٹیم پاکستان کے خلاف میدان میں اتر رہے ہیں تو اس لیے ۔۔“بنگلہ دیش کے کپتان نے بیان جاری کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کرکٹ کی نمبر ون ٹیم کے خلاف کھیلنے جارہے ہیں تو ہمیں اپنا سب سے بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق شکیب الحسن کا کہناتھا کہ اگر ہم زیادہ رنز بناتے ہیں تو اس سے پاکستانی ٹیم پر پریشر بڑھے گا، ہم افغانستان کے خلاف اپنائے جانے والی حکمت عملی کو دہرانا چاہیں گے لیکن ہم دنیا کی نمبر ون ون ڈے ٹیم کے خلاف کھیلنے جارہے ہیں تو اچھا کھیلنا ہو گا، ہمیں ان کی طاقت اور کمزوریوں کا علم ہے ، ہمیں ان چیلنجز کا سامنا کرنا ہو گا اور اس کیلئے ہم تیار ہیں ۔ ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے شانتوں کی جگہ لٹن کو شامل کیا گیاہے ۔

مزید :

Asia Cup News Updates -