گورنر سردار سلیم حیدر کی بری امامؒ اور گولڑہ شریف مزار پر حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے بری امامؒ اور گولڑہ شریف مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
نجی ٹی وی" دنیا نیوز" کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ میری نمبر ون ترجیح پاکستان کی بہتری ہے، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، میری پوری کوشش ہے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان پل کا کردار ادا کروں، پیپلز پارٹی نے جو ذمہ داری میرے کندھوں پر ڈالی اسے پورا کرنے کی کوشش کروں گا، صدر آصف زرداری سے ملاقات ہوئی، انہوں نے بھی ہدایات دی ہیں۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے مزید کہا ہے کہ میں اپنے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں جو شہادتیں دے کر ملک کی حفاظت کر رہے ہیں، وفاق یا پنجاب میں حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ سی ای سی کرے گی، آزاد کشمیر میں جو صورتحال ہے اس پر دکھ ہے، حکومت نے مطالبات تسلیم کر لیے ہیں جلد کشمیر میں اور پاکستان میں بھی عوام کو ریلیف ملے گا۔