6ستمبر

6ستمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سینوں سے لڑائی ٹینکوں کی 

دیکھی تھی، ہے یاد کہ بھول گئے 

اس قوم کے ہاتھوں شکست تمہیں 

ملی تھی، ہے یاد کہ بھول گئے 

سیسے کی طرح فوج اور ملت

کھڑی تھی، ہے یاد کہ بھول گئے 

ہر سو تھی بھوک شہادت کی 

دیکھی تھی، ہے یاد کہ بھول گئے 

آغا محمود الحسن لودھی

4

حفیظ تائب

مجھ کو بھولی ہے نہ بھولے گی ستمبر کی وہ شب

کوکھ سے جس کی شفق رنگ سویرا پھوٹا

جگمگائے مرے محبوب وطن کے درو بام

لے کے انگڑائی ہر اک فرد بشر جاگ اٹھا

ہم کو للکار کے دشمن تو پھرا اُلٹے قدم

اس کی یلغار سے ہم خود کو مگر جان گئے

آزمائش کی گھڑی کتنی غنیمت نکلی

خیر کیشوں کو، بد اندیشوں کو پہچان گئے

قوم کی قوم دمکنے لگی کندن بن کر

گردشِ وقت نے جب دی ذرا پیکار کی آنچ

آن کی آن میں گرما گئی ہر سینے کو

خود شناسی کی تپش، عظمت کردار کی آنچ

جنگ کے سترہ ایام میں ہم نے پایا

سترہ سال میں پہلے جو نہیں پایا تھا

آج بھی ہم سے یہ کہتے ہیں فضا کے تیور

چاک و چوبند رہو اور خبردار رہو

آج بھی دشمن اسلام ہیں آمادہئ شر

ان کو اک تازہ سبق دینے کو تیار رہو

زندہ رہنا ہے تو قوت کو بڑھاؤ اتنا

کہ عدو آنکھ اٹھانے کی بجی جرات نہ کرے

متحد اور منظم رہو اس طرح سبھی

رعب سے کفر سدا لرزہ براندام رہے

مشعلیں عزم و حمیت کی فروزاں رکھو

تیرگی اُمڈی ہوئی ہے تو چراغاں رکھو

5

مزید :

ایڈیشن 1 -