190ملین پاؤنڈ ریفرنس بشریٰ بی بی کی بریت کا فیصلہ ریفرنس کے حتمی فیصلے تک محفوظ
راولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 7ستمبر تک ملتوی کردی گئی جبکہ بشری بی بی کی بریت کا فیصلہ ریفرنس کے حتمی فیصلے تک محفوظ کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی واہلیہ بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا تھا، نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے، جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا ظہیر عباس چوہدری اور عثمان گل بھی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کے آخری گواہ تفتیشی افسر پر وکلا صفائی نے جرح کی، وکلا صفائی 7 ستمبر کو میاں عمر ندیم پر مزید جرح کریں گے،عدالت نے بشری بی بی کی بریت کا فیصلہ ریفرنس کے حتمی فیصلے تک محفوظ کرلیا۔
محفوظ