جنوبی پنجاب میں ڈینگی کا پھیلاؤ

    جنوبی پنجاب میں ڈینگی کا پھیلاؤ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنوبی پنجاب میں حالیہ بارشوں کے باعث گلی، محلوں اور میدانوں میں کھڑا  بارش کا پانی مچھروں کی افزائش کا باعث بن رہا ہے جس کی وجہ سے ڈینگی بخار کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔ افسوسناک بات یہ ہے  ہر سال مون سون میں موسلا دھار بارشوں کے بعد جگہ جگہ پانی کھڑا ہو جاتا ہے جس میں ڈینگی مچھر پنپتا ہے اور ہزاروں افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ متعلقہ محکموں کو اِس طرف فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے،اِس سے پہلے کہ گزشتہ برسوں کی طرح ڈینگی کی وباء شدت اختیار کر جائے،پانی کے نکاس کا اہتمام کیا جائے اور عوام کو بھی پابند کیا جائے کہ وہ اپنے گھروں میں یا محلوں میں بارش کا پانی کھڑا نہ ہونے دیں،چھوٹی چھوٹی احتیاطی تدابیر سے بڑے نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔

مزید :

رائے -اداریہ -