6ارب ڈالر زکے ریفائنریز کے اپ گریڈ کے منصوبے تعطل کا شکار، کس کی منظوری درکار ہے ؟ جانیے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) 6ارب ڈالرز کےریفائنریز کے اپ گریڈ کے منصوبے تا حال تعطل کا شکار ہیں ، ان منصوبوں کو کس کی منظوری درکار ہے ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آ ئی ہیں ۔
"جنگ " کے مطابق 6ارب ڈالر زکے ریفائنریز کے اپ گریڈ کے منصوبے اب بھی تعطل کا شکار ہیں ، پی او ایل مصنوعات پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف کی منظوری درکار ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے حکام نے ایس آئی ایف سی کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ترمیم شدہ ای اینڈ پی پالیسی 2012 کو نافذ کرنے کیلئے عمل درآمد کا فریم ورک 2 ہفتوں میں ڈپٹی وزیر اعظم کی سربراہی میں گیس سے متعلق مسائل پر ٹاسک فورس کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ ایس آئی ایف سی کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن سے کہا ہے کہ وہ جے جے وی ایل انتظامیہ اور سوئی سدرن کے ساتھ بیٹھ کر جے جے وی ایل ایل پی گی نکالنے کا پلانٹ شروع کرنے کیلئے ایک قابل عمل منصوبہ بنائے۔