سنگ جانی کے قریب انٹر چینج کی تعمیر کا منصوبہ عوام کیلیے درد سر بن گیا
اسلام آ باد ( خصوصی رپورٹ) سنگ جانی کے قریب انٹر چینج کی تعمیر کا منصوبہ عوام کیلیے درد سر بن گیا ۔
تفصیلات کے مطابق کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے مارگلہ ایو نیو سے آگے جی ٹی روڈ پر سنگ جانی کے قریب انٹر چینج کی تعمیر کا منصوبہ سرد خانے میں ڈال دیا جس کی وجہ سے اس ایریا کے شہریوں میں شدید مایوسی اور اضطراب پایا جا تا ہے۔
"جنگ ' کے مطابق مقامی آبادی نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے اپیل کی ہے کہ وہ ذاتی دلچسپی لےکر عوامی اہمیت کے حامل کے اس منصوبے پر کام شروع کرائیں۔ مارگلہ روڈ جی ٹی روڈ سے شروع ہوکر خیابان اقبال سیکٹر ای الیون انٹر چینج تک بنی ہوئی ہے، ہزارہ ‘ ٹیکسلا،واہ کینٹ اور خیبر پختونخوا کی ٹریفک اسلام آبادآنے کیلئے مارگلہ ایونیو کو استعمال کرتے ہیں۔