وزیراعظم شہباز شریف سابق وفاقی وزیر چودھری نثار علی خان کے گھر پہنچ گئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف سابق وفاقی وزیر چودھری نثار علی خان کے گھر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے چودھری نثار علی خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا بھی کی، کہااللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو صبر عطا کرے.
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے.