یوم دفاع:کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کی شہدا ءکے لواحقین کے گھر آمد
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کی 6 ستمبر (یوم دفاع) کے موقع پر شہداء کے لواحقین کے گھر گئے۔
کور کمانڈر کراچی نے بریگیڈیئر حسین شہید اور حوالدار اعظم شہید کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پرکور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کاکہنا تھا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں جن کی بدولت آج ہم ایک خودمختار اور غیور ریاست ہیں۔
شہدا ءکے لواحقین نے کور کمانڈر کا بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور اس بات کا بھی اظہار کیا کہ وہ اپنے ملک کیلئے مزید قربانیوں سے کبھی دریغ نہیں کریں گے۔
کور کمانڈر نے شہدا ءکے بلند درجات کیلئےلواحقین کے ہمراہ فاتحہ خوانی بھی کی۔