فلم ’’ پریم رتن دھان پایو‘‘ 11 نومبر کو ریلیز کی جائے گی

فلم ’’ پریم رتن دھان پایو‘‘ 11 نومبر کو ریلیز کی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی نئی فلم ’’ پریم رتن دھان پایو‘‘ دیوالی کے موقع پر سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلمساز سورج برجاتیو نے اعلان کیا ہے کہ مذکورہ فلم فیملی فلم ہے جو شائقین کو بے حد پسند آئے گی ۔ فلم دیوالی کے موقع پر 11نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں سلمان خان ‘ سونم کپور ‘ نیل نتن مکیش ‘ دیپک ڈوبھریال ‘ انوپم کھیر اور ارمان کوہلی مرکز کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔

مزید :

کلچر -