آئی پی پیز معاہدوں پر فوری نظرثانی نہ کی تو کاروبار بند ہو جائیں گے، گوہر اعجاز

آئی پی پیز معاہدوں پر فوری نظرثانی نہ کی تو کاروبار بند ہو جائیں گے، گوہر ...
آئی پی پیز معاہدوں پر فوری نظرثانی نہ کی تو کاروبار بند ہو جائیں گے، گوہر اعجاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرن انچیف اپٹما، سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجازنے کہاہے کہ آئی پی پیز معاہدوں پر فوری نظرثانی نہ کی تو کاروبار بند ہو جائیں گے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے کہاکہ آج آئی پی پیز پر کانفرنس میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے، سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بھی ہمارے ساتھ موجود ہوں گے، سابق وزیراعظم آئی پی پیز معاہدوں پر اہم اعلان کریں گے،سابق نگران وفاقی وزیر نے کہاکہ مہنگے ترین آئی پی پیز معاہدوں سے قوم کے ساتھ ظلم ہوا، ہم اس آڑ میں کی جانے والی بدانتظامی، نااہلی اور کرپشن کو سامنے لا رہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ 24 روپے یونٹ والی بجلی صنعت اور عوام کو 60 روپے میں کیوں بیچی جا رہی، نیپرا کا کردار انتہائی منفی اور عوام دشمن ہے، آئی پی پیز معاہدوںپر فوری نظرثانی نہ کی تو کاروبار بند ہو جائیں گے۔