کپاس کو کیڑوں سے بچانے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا :نعیم اختر بھابھہ

کپاس کو کیڑوں سے بچانے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا :نعیم اختر بھابھہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اے پی پی ) وزیر زراعت پنجاب نعیم اختر خان بھابھہ نے کہا ہے کہ کپاس کو کیڑوں کے حملے سے بچانے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے ۔ موسم میں تبدیلی کے ساتھ سفید مکھی کے نمودار ہونے کے امکانات کے پیش نظر ابھی سے حفاظتی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو وقتاً فوقتاً ہدایات جاری کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے جو 23نکات مرتب کئے گئے ہیں ان پر عملدرآمد یقینی بنانے سے فصلوں کی پیداوار بہتر ہو سکتی ہے اور گلابی سنڈی اور کیڑوں سے بچانے کیلئے 96.232ملین روپے کا بجٹ مختص کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی ایم ٹیکنالوجی پر بتدریج عمل کرنے کا آغاز ہو گیا ہے اور کیڑوں کو ادویات سے ختم کرنے کو آخری حربے کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

، سفید مکھی کی موجودگی کی صورت میں کھیتو ں میں کارڈ لگانے کا جائزہ لینے کیلئے ماہرین سے مشاورت کی جا رہی ہے۔

مزید :

کامرس -