فیصل آباد میں بس کی ٹکر سے رکشہ سوار ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق ،5زخمی  

 فیصل آباد میں بس کی ٹکر سے رکشہ سوار ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق ،5زخمی  
 فیصل آباد میں بس کی ٹکر سے رکشہ سوار ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق ،5زخمی  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 جڑانوالہ (آئی این پی) تیز رفتار بس کی ٹکر سے رکشہ میں سوار ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ جڑانوالہ فیصل آباد روڈ پر اڈہ لنڈیانوالہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار بس نے لوڈر رکشے کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں رکشہ سوار ایک ہی فیملی کے 8 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ۔ مسافر بس جڑانوالہ سے قصور جارہی تھی واقعہ  کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔