جمہوریت کی رسی کو مضبوطی سے تھاما جائے ‘ لیفٹینٹ جنرل (ر) عبد القیوم

جمہوریت کی رسی کو مضبوطی سے تھاما جائے ‘ لیفٹینٹ جنرل (ر) عبد القیوم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (بیورورپورٹ)عوام کی منتخب شدہ حکومتوں کو اگر جلوسوں ‘ دھرنوں ‘ دھونس اور گھیراﺅ سے ہٹانے کا رواج پڑ گیا تو پھر پاکستان میں کوئی بھی حکومت آئینی مدت پوری نہیں کر سکے گی اس سے سب سے بڑا نقصان ریاست پاکستان کو ہوگا ‘ ان خیالات کا اظہار عسکری و دفاعی تجریہ نگار اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما لیفٹینٹ جنرل (ر) عبد القیوم نے سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈن براہ میں پاکستانیوں کے بڑے ہجوم سے خطاب میں کیا وہ آج کل انگلینڈ کے نجی دورے پر ہیں ایڈن براہ ائیر پورٹ پر انکا استقبال معروف سیاسی رہنما فخر اقبال چوہدری کی قیادت میں ایک پاکستان وفد نے کیا وہ سکاٹ لینڈ میں کام کرنے والے پاکستانیوں سے ملکر سات اگست کو پاکستان واپس پہنچ جائینگے جنرل قیوم نے کہا کہ قوموں کی برادری میں پاکستان کے علم کو اونچا کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ جمہوریت کی رسی کو مضبوطی سے تھاما جائے ‘آئین کی پاسداری پر سختی سے عمل کیا جائے ‘ حزب اختلاف حکومت سے اختلافات سڑکوں کی بجائے پارلیمنٹ کے ایوانوں میںنمٹائے ‘ ضروری ہو تو عدم اعتماد کی تحریک چلا کر حکومت تبدیل بھی کر دے اور عوام سیاستدانوں کا کڑا احتساب بیلٹ باکس کے ذریعے سے کریں مہذب معاشروں میں ایسے ہی ہوتا ہے دراصل پاکستان میں زیادہ تر سیاستدان ‘ اقتدار کے ایوانوں سے باہر رہنا پسند نہیں کرتے اور پانی سے نکالی ہوئی مچھلی کی طرح تڑپنا شروع کر دیتے ہیں ان کے صرف دو مطالبے ہوتے ہیں کہ ہمیں شامل اقتدار کر و یا حکومت چھوڑ دو ۔
 جنرل عبد القیوم جو ایک مصنف اور ایک معروف کالم نگار بھی ہیں نے کہا کہ بیرونی دنیا میں کام کرنیوالے تقریبا 80لاکھ پاکستانی ہمارا بہت قیمتی اثاثہ ہیں ‘ ان کی طرف سے پچھلے چھ سالوں میں 60ارب ڈالر کا زر مبادلہ پاکستان بھیجنے کی وجہ سے پاکستانی معیشت کو سہارا ملا ‘ سارے پاکستان ہمارے بیرون ملک سفیر ہیں ‘ ان کا خیال رکھنا حکومت پاکستان کی بہت ہی اہم ذمہ داروں میں سے ایک ہے جنرل عبد القیوم نے کہا کہ ہم برطانیہ جیسے ملک سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں انہوں نے پاکستانیوں کو تلقین کی کہ وہ برطانوی قانون کی پاسداری کریں اور بہترین شہری بن کر رہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -