پولیس کے مبینہ تشددسے کارچور جاں بحق

پولیس کے مبینہ تشددسے کارچور جاں بحق
پولیس کے مبینہ تشددسے کارچور جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے مبینہ طورپر تشدد کرکے گرفتارکیے گئے کارچورکو موت کے گھاٹ اُتاردیا۔ تفصیلات کے مطابق سید خان کو دوروز قبل کارچوری کے الزام میں گرفتارکیاگیاتھا اورتھانہ نیو ٹاﺅن میں دوران تفتیش پولیس اہلکاروں کی طرف سے مبینہ تشدد سے دم توڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق سیدخان کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ تھانہ ایئرپورٹ میں آٹھ اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

مزید :

جرم و انصاف -