ڈسٹرکٹ سیٹلمنٹ آفسر نے کمشنر کے احکامات معطل کر دیئے

ڈسٹرکٹ سیٹلمنٹ آفسر نے کمشنر کے احکامات معطل کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے)محکمہ مال کی تاریخ میں بڑا سیٹ اپ کمشنر لاہور کے احکامات ڈسٹرکٹ سیٹلمنٹ آفیسر نے معطل کر دیئے 10سال سے کماہاں قانونگوئی میں تعیناتی سفارشی تحصیلدار کو دوبارہ مستقل بنیادوں پر کام کرنے کی اجازت دیدی مزید معلوم ہوا ہے کہ کمشنر لاہور مجتبیٰ پراچہ نے الیکشن کمیشن کی ہدایت کی روشنی صوبائی دارالحکومت کے نائب تحصیلداروں کو تحصیل بدر اور قانونگوئی سے دوسری قانونگوئی میں ٹرانسفر کیا تھا تاہم گزشتہ روز ڈسٹرکٹ سیٹلمنٹ آفیسر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کمشنر لاہور کے احکامات سرنڈر کر دیئے ہیں سفارشی بنیادوں پر دس سال سے ایک ہی قانونگوئی میں تعینات نائب تحصیلدار رانا سجاد کو اسی قانونگوئی میں دوبارہ کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے اور کمشنر لاہور کی ہدایت پر تعینات کئے جانے والے نائب تحصیلدار واجد علی شاہ کی دوسری قانونگوئی میں ٹرانسفر کر دی ہے ریونیو ملازمین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر آگاہی دی کہ یہ محکمہ مال کی تاریخ کا سیاہ دن ہے آج تک ایسے احکامات کسی کیس میں جاری نہیں ہوئے ڈسٹرکٹ سیلٹمنٹ آفیسر کھلم کھلا پارٹی بن کر سامنے آ رہے ہیں پٹواریوں کی ٹرانسفر سے لیکر قانونگوئی کے چارج تک ہر بڑے آفسر کے کام میں مداخلت کی جا رہی ہے اور حقائق سے برعکس باتیں بنا کر من پسند ملازمین کو نوازا جا رہا ہے ملازمین نے کمشنر لاہور سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
احکامات معطل

مزید :

صفحہ آخر -