دبئی میں 31 سالہ شخص نے خاتون کو 20 مرتبہ ریپ کا نشانہ بنایا اور پھر کونسا گھناﺅنا کام کرتا رہا ؟ عدالت نے سزا سنا دی

دبئی میں 31 سالہ شخص نے خاتون کو 20 مرتبہ ریپ کا نشانہ بنایا اور پھر کونسا ...
دبئی میں 31 سالہ شخص نے خاتون کو 20 مرتبہ ریپ کا نشانہ بنایا اور پھر کونسا گھناﺅنا کام کرتا رہا ؟ عدالت نے سزا سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دبئی کی عدالت نے 31 سالہ شخص کو خاتون کا 20 مرتبہ ریپ کرنے اور کتے کا گوشت کھانے پر مجبور کرنے کے جرم میں قید اور بے دخل کرنے کی سزا سنا دی ہے ۔
’خلیج ٹائمز‘ کے مطابق رپورٹ کے مطابق 31 سالہ نائیجیرین جیولر ڈیزائنر پر الزام تھا کہ انہوں نے سربیا سے تعلق رکھنے والی 53 سالہ خاتون کو اپنی رہائش گاہ پر کم سے کم 20 بار ریپ کا نشانہ بنایا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ متاثرہ خاتون اور ملزم کے درمیان سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ ہوا تھا، جس کے بعد جیولر ڈیزائنر نے خاتون کو ملاقات کے لیے ایک ہوٹل پر بلایا۔رپورٹ کے مطابق جیولر ڈیزائنر خاتون سے ملنے کے بعد انہیں زبردستی اپنی رہائش گاہ پر لے گئے، جہاں انہوں نے مذکورہ خاتون کو ریپ کا نشانہ بنایا اور مجموعی طور پر ملزم نے خاتون کو 20 بار ریپ کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزم نے انہیں نہ صرف ریپ کا نشانہ بنایا بلکہ ان پر بدترین تشدد کرنے سمیت انہیں کتے کا گوشت کھانے پر بھی مجبور کیا۔متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم نے انہیں گھر میں قید بھی رکھا، تاہم وہ کسی طرح سے وہاں سے بھاگ کر گھر پہنچیں اور پولیس کو اطلاع کردی، جس کے بعد پولیس نے تفتیش کے بعد ملزم کو گرفتار کیا۔خلیج ٹائمز کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرا میں ملزم اور خاتون کو ملزم کے گھر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔عدالت نے شواہد اور پولیس تفتیش کے مطابق ملزم کو ایک سال جیل کی سزا اور بعد ازاں دبئی سے بے دخلی کا حکم دیا۔

مزید :

عرب دنیا -