ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
 آپ کو ابھی عجیب سی صورت حال کا سامنا ہے۔ اونٹ کسی کروٹ بیٹھ ہی نہیں رہا۔ آپ کو انتظار کرنا ہوگا ان حالات میں قدم اٹھائیں گے تو معاملات مزید بگڑ سکتے ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
 جن لوگوں نے اپنے لئے خود سے کوشش کرکے راستہ تلاش کرنے کی ضرورت محسوس کی ہے وہ ان شاءاللہ کامیاب ہوں گے۔ اب وقت کی ضرورت بھی ہے اور آپ کے لئے سنہری موقع بھی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
 دوسروں کو اپنی ذاتی زندگی سے دور رکھیں۔ اگر اپنے لئے اچھا چاہتے ہیں۔ ابھی تو غلط راستے پر ہیں جب تک انتخاب ٹھیک نہیں ہوگا۔ صورت حال بھی بہتر نہ ہو سکے گی۔ استخارہ کرلیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
 آپ کو ان دنوں حالات کے مطابق کچھ اہم فیصلے کرنے ہیں اور اس کے لئے مزید وقت نہیں ہے۔ اس لئے جو کرنا ہے جلد کر لیں تاکہ آنے والے وقت کے حساب سے اگلا قدم اٹھایا جا سکے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
 جن لوگوں نے ان دنوں روحانی طاقت بڑھائی اور صدقہ کا سہارا لیا وہ ان شاءاللہ اس مشکل سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے ورنہ حالات مزید خراب ہونے کا بڑا امکان موجود ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
 جن افراد نے اپنا راستہ الگ نہ کیا اور اپنی عزت کی حفاظت نہ کی وہ سخت مشکل میں آ سکتے ہیں۔اس وقت حالات اپنے کے خلاف جا رہے ہیں۔ سوچ سمجھ کر قدم اٹھائیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
 آج اچھا دن ہے۔ بسم اللہ کریں اپنے مقاصد کی جانب اور اپنے حصے کی خوشیاں حاصل کر لیں اور جو بھی کام کریں اس کے بارے میں ابھی کسی کو نہ بتائیں تو زیادہ بہتر رہے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
 لاپروا نہ ہوں۔ اب زائچح اچھا جا رہا ہے۔ اپنے لئے جو پریشانیاں اور مشکلات محسوس کررہے تھے۔ ان شاءاللہ اس سے نکل آئیں گے۔ آج شام تک ایک اچھی آفر بھی آ سکتی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
 ماضی میں جو ہو گیا ہے اب اس کے معیار سے باہر نکل آئیں اور زندگی کو آگے بڑھا کر اپنے حصے کی خوشیاں سمٹ لیں۔ آج کچھ مواقع مل رہے ہیں۔ ان کو ہاتھ سے مت جانے دیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
 صورة حشر کی آخری تین آیات اور سورة الناس پڑھ کر خود پر پھونک لیں تاکہ سارا دن نحوست اور مشکلات سے بچاجا سکے۔ آج کا دن تھوڑا سا آزمائشی ہے خبردار رہنا بہتر ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
 اپنا مسئلہ خود درست کریں آپ کومعلوم ہے کہ آپ کس جگہ پر غلط ہیں۔ اب اس کی اصلاح کر لیں گے تو سارے معاملات میں بھی خود بخود بہتری آتی جائے گی۔ آج خصوصاً غور کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
 اب اچھے ستارے زائچے میں موجود ہیں جو آپ کے لئے اچھی خبریں لے کر آ رہے ہیں اور آپ کو ذرا سی کوشش سے اہم کامیابی مل سکتی ہے ۔اللہ کا نام لے کر بس پیش قدمی کریں۔