امریکی سیاستدانوں پر حملوں کی ممکنہ سازش کے الزام میں پاکستانی شخص پر فرد جرم عائد

امریکی سیاستدانوں پر حملوں کی ممکنہ سازش کے الزام میں پاکستانی شخص پر فرد ...
امریکی سیاستدانوں پر حملوں کی ممکنہ سازش کے الزام میں پاکستانی شخص پر فرد جرم عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی عدالت میں دیگر سیاستدانوں کے قتل کی ممکنہ سازش کے الزام میں پاکستانی شہری پر فرد جرم عائد کردیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق آصف مرچنٹ پر اگست یا ستمبر میں نیویارک جا کر کرائے کے قاتل کے ساتھ مل کر قتل کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی وزراتِ انصاف نے الزام عائد کیا ہے کہ 46 سالہ پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کے ایرانی حکومت سے مبینہ روابط ہیں، ایف بی آئی کا ماننا ہے کہ مبینہ سازش کا ہدف ڈونلڈ ٹرمپ تھے۔امریکی میڈیا کے مطابق مبینہ سازش کا ہدف امریکی حکومت کے موجودہ اور سابق اہلکار تھے، آصف مرچنٹ جن کرائے کے قاتلوں سے رابطے میں تھا وہ دراصل ایف بی آئی اہلکار تھے۔امریکی استغاثہ کے مطابق آصف مرچنٹ کو 12 جولائی کو امریکہ سے باہر جانے کی تیاری کے وقت گرفتار کیا گیا۔ آصف مرچنٹ کا پنسلوینیا میں ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے سے کوئی تعلق نہیں، وہ الگ معاملہ ہے۔