الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے 12جولائی کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کردی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے مطابق اپنی ذمہ داری سرانجام دی،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 39ارکان کی حدتک فیصلےپرعمل کردیا ہے،الیکشن کمیشن نے کسی قانونی و عدالتی فیصلے کی غلط تشریح نہیں کی،سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 218میں مداخلت نہیں کرسکتی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظررکھتے ہوئے سپریم کورٹ12جولائی کے فیصلےپر نظرثانی کرے،سپریم کورٹ12جولائی کا مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ واپس لے۔