سانحہ 9مئی کا اعتراف جرم کرنے والا اب ثبوت مانگ رہا ہے،طلال چودھری

سانحہ 9مئی کا اعتراف جرم کرنے والا اب ثبوت مانگ رہا ہے،طلال چودھری
سانحہ 9مئی کا اعتراف جرم کرنے والا اب ثبوت مانگ رہا ہے،طلال چودھری
کیپشن: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چودھری کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مشروط معافی کے حوالے سے بیان پر ردعمل میں کہنا ہے کہ سانحہ 9 مئی کا اعتراف جرم کرنے والا اب ثبوت مانگ رہا ہے۔

طلال چودھری کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ 9 مئی کے دن کور کمانڈر ہاؤس کے باہر بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں، بھانجا اور پارٹی رہنما موجود تھے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں کور کمانڈر کے باہر ان کے لیڈر دیکھے جا سکتے ہیں، تحریک انصاف نے کور کمانڈر، فوجی تنصیبات، حساس عمارتوں اور شہداءکی یادگاروں کی بے حرمتی کی، ان کی پارٹی کے لوگوں نے کہا کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی سیاست ہمیشہ سے جلاؤ گھیراؤ پر مبنی رہی ہے، انہوں نے پی ٹی وی پر حملہ کیا، پارلیمنٹ ہاؤس کا گیٹ توڑا، یہ کبھی گریبان پکڑتے ہیں اور کبھی پاؤں، خان صاحب ! مشروط معافی مانگنے سے بہتر ہے کہ غیر مشروط معافی مانگ لی جائے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -