شام اور عراق میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف تازہ فضائی حملے

شام اور عراق میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف تازہ فضائی حملے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(اے پی پی)شام اور عراق میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوؤں کے خلاف 20 مزید فضائی حملے کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز امریکی سینٹرل کمانڈ کے جاری ایک بیان کے مطابق ترک سرحد سے متصل شامی علاقے کوبانی کے نواح میں 5 مقامات پر عسکریت پسندوں کو ٹارگٹ کیا گیا جبکہ بقیہ حملے شمالی عراق میں موجود شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر کیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کی طرف سے کی گئی اس کارروائی میں جنگجوؤں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -