انڈونیشیا سے سانپوں کی کھالوں کی برآمدات34لاکھ ڈالر کی ہوگئیں

انڈونیشیا سے سانپوں کی کھالوں کی برآمدات34لاکھ ڈالر کی ہوگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سلام آباد(اے پی پی)انڈونیشیا سالانہ 34لاکھ ڈالر مالیت کی سانپ کی کھالیں یورپ اور امریکا کو برآمد کرتاہے اورانڈونیشیا کا زرمبادلہ کمانے کابڑا ذریعہ سانپ کی کھال سے مصنوعات تیار کرنے والے کارخانے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ویتنام ، بھارت ، تھائی لینڈ ، سری لنکا اور فلپائن بھی سانپ کی کھالوں کے کاروبار کی وجہ سے اہم ممالک ہیں۔ اٹلی سانپ کی کھالیں درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جبکہ جرمنی دوسرے اور فرانس تیسرے نمبر پر ہیں۔ امریکا سانپ کی کھالی کی مصنوعات کا 50فیصد حصہ اٹلی سے درآمد کرتا ہے ۔
جبکہ جاپان 35فیصد اور یورپی ممالک 15فیصد مصنوعات درآمد کرتے ہیں۔

مزید :

کامرس -