سپریم کورٹ نے پی پی 9 سے تحریک انصاف کے امیدوار آصف محمود کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست خارج کر دی

سپریم کورٹ نے پی پی 9 سے تحریک انصاف کے امیدوار آصف محمود کی نا اہلی کیلئے ...
سپریم کورٹ نے پی پی 9 سے تحریک انصاف کے امیدوار آصف محمود کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست خارج کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے راولپنڈی کینٹ کے حلقہ پی پی 9 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار آصف محمود کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست خارج کر دی۔چیف جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے پیر کو (ن) لیگ کے امیدوار چوہدری ایاز کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔چوہدری ایاز کی جانب سے بیرسٹر افتخار گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔یاد رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے دھاندلی کی بنیاد پر نا اہلی کے لیے دائر درخواست کو خارج کر دیا تھا جس کے خلاف مسلم لیگ(ن) کے امیدوار نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی جو خارج کر دی گئی ۔

مزید :

اسلام آباد -