تجاوزات کے خلاف آپریشن پر کوئی اعتراض نہیں،آج بھی خود کو ایم کیو ایم کا حصہ سمجھتا ہوں:ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیوایم پاکستان کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر کوئی اعتراض نہیں لیکن اگر قانونی مارکیٹوں کو گرایا جائے گا تو یہ قابل برداشت نہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہسپریم کورٹ کا حکم سرآنکھوں پر لیکن برسوں سے قائم کے ایم سی کے ماتحت قائم ہونے والی مارکیٹوں کو گرانا ٹھیک نہیں،خرم زمان کا بھی وہ ہی موقف ہے جو خرم شیرزمان ہے۔انہوں نے کہا کہ میں آج بھی خود کو ایم کیو ایم کا حصہ سمجھتا ہوں اور ایم کیوایم کی جانب سے وہ اور پی ٹی آئی کی طرف سے خرم نے آوازاٹھا ئی ہے لیکن پی ٹی آئی کے باقی رہنما کہاں ہیں؟ کیونکہ ہم لیز دکانوں کی بات کررہے ہیں۔وسیم اختر کے بیان پر انہوں نے کہا کہ ایسے ہی لوگوں کے ترویوں کی وجہ سے پارٹی آج اس حال کو پہنچی اورمیں ان کے ہی خلاف لڑا رہا تھا تو ایسے لوگوں کے لیے تو میں برا ہی ہوں گا۔واضح رہے کہ میئر کراچی سید وسیم اختر نے کہا تھا کہ ہم نے بیکار لوگوں کو پارٹی سے نکال دیا۔