شہباز شریف معیشت پر بھاشن سے قبل اسحاق ڈار کی کرپشن پر روشنی ڈالیں ، شہباز گل کا مشورہ 

شہباز شریف معیشت پر بھاشن سے قبل اسحاق ڈار کی کرپشن پر روشنی ڈالیں ، شہباز گل ...
شہباز شریف معیشت پر بھاشن سے قبل اسحاق ڈار کی کرپشن پر روشنی ڈالیں ، شہباز گل کا مشورہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے شہباز شریف کو معیشت پر بھاشن دینے سے قبل اسحاق ڈار کی کرپشن پر روشنی ڈالنے کا مشورہ دے دیا۔

اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا کہ شریف خاندان نے کرپشن کیساتھ ساتھ لوگوں کو گمراہ بھی کیا،تین دہائیوں سے عوام کا خون چوس کربیرون ملک جائیدادیں بنائی گئیں، شریف خاندان منظم مافیا ہے جو کبھی اپنے پیسوں کا حساب نہیں دیں گے۔

شہباز گل نے الزام عائد کرتے ہوئےکہا کہ شہبازشریف نے 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی  ہے ، شہبازشریف غیرقانونی اثاثے بنانے والے کرپٹ اعظم ہیں۔

مزید :

قومی -سیاست -