" میں نے مریض کے پاس موت کا فرشتہ دیکھا، اس کے بعد اس کی موت ہوگئی" نرس کا حیران کن دعویٰ

" میں نے مریض کے پاس موت کا فرشتہ دیکھا، اس کے بعد اس کی موت ہوگئی" نرس کا حیران ...
سورس: Picryl

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک نرس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے "سات فٹ لمبا موت کا فرشتہ" ایک شدید بیمار مریض کے بستر کے قریب کھڑے دیکھا۔ یہ واقعہ رات کی شفٹ کے دوران پیش آیا جب نرس ایک مریض کا معائنہ کر رہی تھی، اور کچھ دیر بعد وہ مریض انتقال کر گیا۔ 

ڈیلی سٹار کے مطابق ڈاکٹر اینڈریا او کونر نے اپنے یوٹیوب چینل پر اس واقعے کا ذکر کیا، جہاں وہ دنیا بھر کے ہسپتالوں میں پیش آنے والی حقیقی کہانیوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ تاہم ڈاکٹر او کونر نے اعتراف کیا "میں نے پہلے کبھی اس طرح کی چیز کا سامنا نہیں کیا۔"

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایک نرس ڈیوٹی پر تھی، اور اس کا ایک مریض زندگی کے آخری مراحل میں تھا۔ اس مریض کی ہر پندرہ منٹ بعد جانچ کی جا رہی تھی کیونکہ وہ بہت خوفزدہ تھا اور اچانک اس کی بے چینی اور خوف بڑھنے لگا۔ رات کی شفٹ تھی، نرس اسے دیکھنے کے لیے گئی، لیکن وہ کمرے کے دروازے پر رک گئی کیونکہ مریض بستر پر لیٹا ہوا تھا، اور نرس نے دیکھا کہ ایک بڑا سات فٹ لمبا سیاہ سایہ دار وجود بستر پر جھکا ہوا ہے، جیسے وہ پھیل رہا ہو۔ اس وجود نے ایک سیاہ چوغہ پہن رکھا تھا۔

ڈاکٹر اینڈریا او کونر کے مطابق نرس کو یہ بڑا سایہ دار اور لمبا وجود مریض کے بستر پر جھکا ہوا دکھائی دیا تو وہ دروازے پر کھڑی منجمد ہو گئی۔ اگر آپ نے پہلے کبھی ایسی چیز نہ دیکھی ہو تو آپ کا دماغ اسے سمجھ نہیں پاتا کیونکہ یہ توقع سے باہر کی چیز ہوتی ہے۔

نرس کے مطابق مریض کے کمرے میں نہ کوئی رشتے دار تھا اور نہ ہی کوئی دوست موجود تھا۔ اس منظر کا کوئی منطقی جواز نہیں تھا۔ ڈاکٹر او کونر نے مزید بتایا کہ نرس دوبارہ کمرے میں گئی اور وہی منظر دوبارہ دیکھا۔ نرس کا ماننا تھا کہ یہ پراسرار وجود مریض کے خوف میں اضافے کی وجہ بنا۔

ڈاکٹر نے کہا اوکونر نے کہا "میں اس نرس کی بات پر یقین کرتی ہوں۔ میں قسم کھا کر کہہ سکتی ہوں کہ صحت کے شعبے میں ہم ایسی چیزیں دیکھتے ہیں جن کی وضاحت کرنا مشکل ہوتا ہے۔"

 ڈاکٹر او کونر نے اس واقعے کے ممکنہ اسباب پر بھی بات کی اور کہا کہ لوگ ہیلوسینیشن کا شکار ہو سکتے ہیں، دباؤ یا تھکن کا شکار ہو سکتے ہیں، خاص طور پر رات کی شفٹ کے دوران یہ ایک ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -