لفظ' پیپسی' کا مطلب کیاہے؟افواہوں پر یقین کرنے کے بجائےاصل تاریخ جانئے

لفظ' پیپسی' کا مطلب کیاہے؟افواہوں پر یقین کرنے کے بجائےاصل تاریخ جانئے
لفظ' پیپسی' کا مطلب کیاہے؟افواہوں پر یقین کرنے کے بجائےاصل تاریخ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) سافٹ ڈرنک کی دنیا میں پیپسی جیسا مشہور نام شاید ہی کوئی اور ہوگا لیکن اتفاق کی بات یہ ہے کہ اس نام کے متعلق حیران کن حد تک زیادہ غلط فہمیاں اور شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔ کچھ لوگ اسے کسی شیطانی مخلوق سے منسوب کرتے ہیں تو کچھ اسے اسرائیل کی مدد کے لئے تیار کئے گئے نعرے کی علامت قرار دیتے ہیں جبکہ حقیقت بہت مختلف اور بہت سادہ ہے۔یہ بھی کہاجاتا ہے کہ PEPSIکالفظی مطلبPay Each Penny To Save Israelہے لیکن حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں۔

اس مشروب کا آغاز 1893ءمیں امریکا میں Brad's Drink کے نام سے ہوا جسے 1898ءپیپسی کولا اور پھر 1961 میں پیپسی کردیا گیا۔ اس مشہور عالم مشروب کے موجد کالب بریڈہم ایک ایسا مشروب متعارف کرانا چاہتے تھے جو توانائی فراہم کرے اور ہاضمے کے لئے ٹانک کا کام کرے۔

مزید پڑھیں:چین کا وہ ٹریفک جام جو 12دن تک جاری رہا

انہوں نے انہی خوبیوں کو بیان کرنے کے لئے 1898ءمیں اپنے مشروب کا نام انسانی نظام انہظام میں پائے جانے والے ایک انزائم Pepsinکے نام پر Pepsi Cola رکھ دیا اور اس نام میں Cola دراصل کولا درخت کے بیجوں کی نمائندگی کرتا ہے جو کہ بریڈہم کے مشروب کی ترکیب کا لازمی حصہ تھے۔ حقیقت تو یہی ہے کہ پیپسی کے نام کے پیچھے کوئی خفیہ کہانی نہیں ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ہر شخص آپ کو اس کے متعلق ایک سے بڑھ کر ایک پراسرار کہانی سناتا نظر آئے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -