محمد حفیظ پنڈلی کی تکلیف کا شکار، ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک

محمد حفیظ پنڈلی کی تکلیف کا شکار، ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک
محمد حفیظ پنڈلی کی تکلیف کا شکار، ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ولنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر محمد حفیظ پنڈلی کی تکلیف کا شکار ہو گئے ہیں جس کے باعث عالمی کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ میں موجود ہے جہاں اس نے نیوزی لینڈ کے خلاف 2 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلی جس کے دونوں میچوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم کا سکواڈ عالمی کپ میں شرکت کیلئے تیاروں میں مصروف ہے تاہم محمد حفیظ کی پنڈلی میں تکلیف کے باعث ان کی بھارت کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کو پہلے ہی غیر قانونی قرار دیا جا چکا ہے اور وہ ٹیم میں بلے باز کی حیثیت سے شامل ہیں جبکہ انجری کے باعث ہی وہ نئے باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ بھی نہیں دے سکتے تھے۔ کرکٹ ورلڈ کپ 2015ء14 فروری سے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں شروع ہو رہا ہے اور 15 فروری کو روائتی حریف پاکستان اوربھارت کے درمیان ٹاکرا ہو گا۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -