بورے والا:معمولی بات پر تین افراد نے ہمسایہ کو قتل کر دیا

 بورے والا:معمولی بات پر تین افراد نے ہمسایہ کو قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بورے والا(نمائندہ خصوصی)معمولی بات پر تین افراد نے فائرنگ کر کے ہمسایہ کو قتل،اسکی بھابھی اور بھائی کو شدید زخمی کر دیا مقتول نے ملزم کی طرف سے اتاری گئی بجلی کی تار بارے وجہ پوچھی تو وہ مشتعل ہو گیا پولیس نے کاروائی شروع کر دی،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بورے والا کی حدود میں واقع گاؤں 509 (ای بی) میں سجاد گجر نامی شخص نے اپنے ہمسایہ زاہد گجر کی چھت سے گزرنے والی تار اتار کر پھینک دی زاہد اپنی تار اکٹھی کرنے گیا اور وجہ پوچھی تو دونوں کے مابین تلخ کلامی ہو گئی جس پر ملزم سجاد نے طیش میں آ کر اپنے دیگر ساتھیوں کو بلوا کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جسکے نتیجہ میں زاہد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکی بھابھی فرزانہ اور بھائی طاہر شدید زخمی ہو گئے مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس اور ریسکیو کے عملہ نے نعش اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کروا دیا ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہسپتال میں خاتون کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے ڈی ایس پی شمس الدین خاں نے شدید بیماری کی حالت میں موقع پر پہنچ کر پولیس کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

مزید :

علاقائی -