ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں6ہزار 300 ہوگئیں،مزید اضافے کا خدشہ

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں6ہزار 300 ہوگئیں،مزید اضافے کا ...
ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں6ہزار 300 ہوگئیں،مزید اضافے کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)اتوار کے روز ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے کے باعث ہونیوالی ہلاکتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، اب تک کی اطلاعات کے مطابق ملبے تلے دب کر6ہزار300افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں اب تک4ہزار500افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ شام میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار823تک پہنچ چکی ہے۔ترکیہ میں 26 ہزار افراد زخمی ہیں اور شام میں زخمیوں کی تعداد ساڑھے تین ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والی ٹیمیں کا کہنا ہے کہ زلزلے سے تباہ ہونے والی عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کا کام تاحال جاری ہے ، خدشہ ہے کہ ملبے کے نیچے سے مزید لاشیں نکلیں گی ۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ اور شام میں زلزلے کے باعث ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کرسکتی ہے۔