آدمی کا بیوی کو شراب پلا کر دوستوں کے ساتھ تعلق قائم کرنے کیلئے دباؤ، انکار پر انتہائی شرمناک قدم اٹھا لیا

آدمی کا بیوی کو شراب پلا کر دوستوں کے ساتھ تعلق قائم کرنے کیلئے دباؤ، انکار ...
آدمی کا بیوی کو شراب پلا کر دوستوں کے ساتھ تعلق قائم کرنے کیلئے دباؤ، انکار پر انتہائی شرمناک قدم اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکھنؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں ایک خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کا شوہر اسے دوستوں کے ساتھ ناجائز تعلق قائم کرنے کیلئے مجبور کرتا ہے۔

نیوز 18 کے مطابق خاتون نے پولیس کو درج کرائی گئی شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ اس کا شوہر اپنے دوستوں کے ساتھ گھر آیا اور اسے کولڈ ڈرنک میں شراب ملا کر پلائی اور پھر اپنے دوستوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کیلئے دباؤ ڈالا ۔ خاتون کے مطابق جب اس نے انکار کیا تو شوہر نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بال کاٹ دیے، اس تشدد میں اس کی ساس بھی شامل ہے۔ پولیس نے خاتون کی شکایت پر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -