فی مربع فٹ کے حساب سے سب سے مہنگا ریٹ، دبئی میں فلیٹ اتنے پیسوں میں بک گیا کہ یقین نہ آئے

فی مربع فٹ کے حساب سے سب سے مہنگا ریٹ، دبئی میں فلیٹ اتنے پیسوں میں بک گیا کہ ...
فی مربع فٹ کے حساب سے سب سے مہنگا ریٹ، دبئی میں فلیٹ اتنے پیسوں میں بک گیا کہ یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلغاری ریزارٹ اینڈ ریزیڈنٹس میں ایک تین بیڈ روم کا اپارٹمنٹ 13 ہزار 543 درہم فی مربع فٹ میں فروخت ہوا ہے جو دبئی میں فی مربع فٹ اب تک کا سب سے زیادہ ریٹ ہے۔ اس  فلیٹ کی قیمت 42.9 ملین درہم ہے۔ سب سے زیادہ  فی مربع فٹ قیمت  کا پچھلا ریکارڈ بھی  بلغاری ریزورٹ اینڈ ریزیڈنٹس  کے پاس  تھا، جہاں گزشتہ سال  ایک اپارٹمنٹ 12 ہزار 624 درہم فی مربع فٹ کے حساب سے 40 ملین درہم میں فروخت ہوا تھا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی کی لگژری پراپرٹی  کی مانگ میں  وبائی مرض کے بعد بے مثال اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ دنیا بھر سے  انتہائی امیر  افراد کی آمد ہے۔ یہ اندازہ لگایا گیا تھا کہ 2022 میں 4000 سے زیادہ کروڑ پتی دبئی آے ۔ یہ رجحان 2023 میں بھی جاری رہا کیونکہ امارات نے سب سے مہنگے اپارٹمنٹ کی فروخت دیکھی ہے  جس کی قیمت  410 ملین درہم تھی۔

گلوبل پراپرٹی کنسلٹنٹ نائٹ فرینک کے مطابق دبئی کے 10 ملین ڈالر سے زیادہ کے گھروں کی مانگ میں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، پچھلے سال ان  کی فروخت دگنی سے بھی زیادہ ہوئی ہے کیونکہ اشرافیہ اور کروڑ پتی وبائی مرض کے بعد امارات آئے۔ پچھلے سال 10 ملین ڈالر سے زیادہ کی جائیدادوں کے لیے تقریباً 219 ٹرانزیکشنز کی گئیں، جب کہ دبئی میں پچھلے سال یہ تعداد 93 تھی۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -