آئین کو کالا کہنے والے خود کالے ہیں ، خورشید شاہ

آئین کو کالا کہنے والے خود کالے ہیں ، خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اوررکن قومی اسمبلی سیدخورشید شاہ نے کہاہے کہ توڑپھوڑکی سیاست پریقین نہیں رکھتے، آئین کو کالا کہنے والے خود کالے ہیں ، آئین اور پارلیمان کے باہر حل تلاش کرنا تباہی کے سوا کچھ نہیں، مشرف اور عمران خان ایک دوسرے کی حمایت کرسکتے ہیں تو نواز شریف اور آصف زرداری کیوں نہیں مل سکتے، سیاست میں کوئی آخرت یابعیدنہیں ہوسکتی، حکومت عوام سے کیے گئے بلند و بانگ دعوؤں سے منہ چھپانے کیلئے روز نیا ایشو کھڑا کرتی ہے۔کراچی ایکسپو سینٹر میں ممبر قومی اسمبلی خوشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ نہیں چاہتے یہ حکومت نہ چلے،پارلیمنٹ اورجمہوریت کومضبوط کیاجائے،رہنماپیپلزپارٹی نے کہاکہ آئین کو کالا کہنے والے خود کالے ہیں ، آئین کو کالا کہنے والوں کو ضیاء جیسی حکومت درکار ہیں،آئین اور پارلیمان کے باہر حل تلاش کرنا تباہی کے سوا کچھ نہیں۔
خورشید شاہ

مزید :

علاقائی -