پاکستان میں بچوں کی بڑی تعداد کا شوگر میں مبتلا ہونے کا انکشاف، زندگی بھر کس چیز کا مسئلہ رہے گا؟موت واقع ہونے کا بھی خطرہ

پاکستان میں بچوں کی بڑی تعداد کا شوگر میں مبتلا ہونے کا انکشاف، زندگی بھر کس ...
پاکستان میں بچوں کی بڑی تعداد کا شوگر میں مبتلا ہونے کا انکشاف، زندگی بھر کس چیز کا مسئلہ رہے گا؟موت واقع ہونے کا بھی خطرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماہرین طب نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں ایک لاکھ کے قریب بچے شوگر (ذیابیطس ٹائپ 1) میں مبتلا ہیں جن کو صحت مند زندگی گزارنے کی خاطر ساری زندگی انسولین لگوانے کا مسئلہ درپیش رہے گا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچوں میں ذیابیطس کی بروقت نشاندہی نہیں ہو پاتی، عموما بچوں کے حوالے سے سمجھا ہی نہیں جاتا کہ انہیں ذیابیطس یا شوگر ہو سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر بچوں میں تواتر کیساتھ پیشاب کا آنا، شدید بھوک لگنے اور وزن میں اچانک کمی دیکھی جائے تو فوری طور پر ان کو قابل معالج کے پاس لے جا کر مشورہ کریں تاکہ شوگر چیک کر کے مناسب اقدامات کئے جا سکیں۔

ماہرین نے خطرے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ٹائپ ون ذیابیطس میں مبتلا کئی بچوں کی صحیح وقت پر علاج شروع نہیں ہو پاتا اور بیماری کے اولین دنوں میں ہی وہ موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -