ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کر دی

ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے یکم جون سے اب تک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کردی۔ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر کاروائیوں کے حوالے سے لاہور کا پہلا نمبر رہا۔ رپورٹ کے مطابق 2229 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔443 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔14 لاکھ 18 ہزار 300 روپے کے جرمانے کیے گئے۔ سیکرٹری آرٹی اور ان کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہیں۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کاکہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ پر کروونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو جاری رکھا جائے۔