چھٹیوں میں مزید اضافہ، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

چھٹیوں میں مزید اضافہ، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
چھٹیوں میں مزید اضافہ، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن نے موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق نجی اور سرکاری دونوں سکولوں پر ہوگا۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے یکم اپریل سے 30 جون تک موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ کورونا کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ سکول ایجوکیشن نے موسم گرما کی چھٹیوں میں 15 جولائی تک مزید اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے واضح کیا تھا کہ صوبے میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ 15 اگست کو حالات دیکھ کر کیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سکولوں کے حوالے سے گائیڈ لائن بنا رہے ہیں۔ ایک دم ساری کلاسوں کو نہیں کھولیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سکول کھولنے کا فیصلہ بڑا سوچ سمجھ کر کرنا ہے۔ ماسک کے بغیر کوئی بچہ سکول داخل نہیں ہوگا۔ سکول کھولنا بڑا آسان ہے تاہم اگر خدانخواستہ کسی بچے کی جان چلی گئی تو پھر لوگ نہیں چھوڑیں گے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مراد راس نے کہا کہ پچھلے ہفتے لاہور میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کیسز کی تعداد کم ہو رہی ہے۔ اگر کیسز کی تعداد بڑھے گی تو پھر فیصلہ کرنا مشکل ہوگا۔ بچوں کو سکول بریک اور لنچ کے وقت اکٹھا نہیں ہونے دیا جائے گا۔وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ہم مختلف آپشن پر غور کر رہے ہیں۔ ایک کلاس کے اندر 50 بچوں کو بٹھانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ہم کلاسز کو دو شفٹوں میں تبدیل کر دیں گے۔ ایک کلاس میں 20 سے 25 بچے ہونگے۔ جو کلاسز پہلے ضروری ہونگی، انہیں پہلے کھولا جائے گا۔

مزید :

قومی -