ذیشان ملک کی مرحوم لیگی رہنما مقصود عالم کے گھر آمد اہل خانہ سے تعزیت

ذیشان ملک کی مرحوم لیگی رہنما مقصود عالم کے گھر آمد اہل خانہ سے تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رائیونڈ(نامہ نگار) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ذیشان ملک کی پی پی 159 کے سنئیر لیگی رہنما مرحوم میاں مقصود عالم کے گھر جاکر مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔ ذیشان ملک نے وزیراعلی پنجاب کا تعزیتی پیغام بھی لواحقین کو پہنچایا اور فاتحہ پڑھی ذیشان ملک نے اہل خانہ سے گفتگو کے دوران کہا کہ مرحوم مقصود عالم مسلم لیگ ن کے دیرینہ رہنما تھے اور مرحوم کی پارٹی کیلئے خدمات کو یاد رکھا جائیگا۔