اندرون ملک مختلف ایئرلائنز کی متعدد پروازیں منسوخ ، بیشتر تاخیر کا شکار ہو گئیں

اندرون ملک مختلف ایئرلائنز کی متعدد پروازیں منسوخ ، بیشتر تاخیر کا شکار ہو ...
اندرون ملک مختلف ایئرلائنز کی متعدد پروازیں منسوخ ، بیشتر تاخیر کا شکار ہو گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اندرون ملک مختلف ایئرلائنز کی متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143 کینسل کر دی گئی ،اسی طرح کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 200منسوخ کردی ، جبکہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی ائیر سیال کی پرواز پی ایف 125 ایک گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی۔

انتظامیہ کے مطابق کراچی سے سکھر جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 536 منسوخ کر دی گئی،کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 304دو گھنٹے تاخیر کاشکار ہو گئی،کراچی سے لاہور جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 522 چھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی،کراچی سے لاہور جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 524منسوخ ہو گئی۔

کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 504 ،کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 ،کراچی سے پشاور جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 554 منسوخ کر دی گئی۔