راولپنڈی،کراچی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ریلوے نے راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی 35 اَپ اور 36 ڈاﺅن سرسید ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریلویز کے مطابق سر سید ایکسپریس کو پرانے روٹ پر یکم ستمبر سے بحال کیا جائے گا۔راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی سر سید ایکسپریس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جاتی ہے۔ ٹرین کو چلانے کے حوالے سے پاکستان ریلوے اور راس لاجسٹک کے درمیان معاہدہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 2 سال قبل اندرون سندھ سیلابی صورتحال پیدا ہونے کی وجہ سے سر سید ایکسپریس کو بند کر دیا گیا تھا۔