کراچی:مبینہ پولیس مقابلے میں خاتون کی ہلاکت کے خلاف دھرنا27گھنٹے بعد ختم

کراچی:مبینہ پولیس مقابلے میں خاتون کی ہلاکت کے خلاف دھرنا27گھنٹے بعد ختم
کراچی:مبینہ پولیس مقابلے میں خاتون کی ہلاکت کے خلاف دھرنا27گھنٹے بعد ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ہائی وے پر خاتون کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کرنے والے لواحقین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

کراچی پولیس کی مبینہ فائرنگ سے خاتون کی خلاف کے خلاف نیشنل ہائی وے پر دھرنا دو روز سے جاری تھا۔

سموں برادری اور اہل علاقہ نے کل دوپہر سے سسی ٹول پلازہ پر دھرنا دے رکھا تھا، جسے ختم کروانے کے سلسلے میں لواحقین سے مذاکرات کےلیے ڈی آئی جی کراچی ایسٹ اظفر مہیسر پہنچے تھے۔

اس موقع پر جاں بحق خاتون کے بھائی یعقوب سموں نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ معاملہ اللّٰہ پر چھوڑتے ہیں، ہمیں انصاف نہیں ملا، پولیس بہن کی قاتل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم احتجاج ختم کر رہے ہیں۔ واقعے کے بعد سے ہماری بات نہیں سنی گئی، قاتلوں کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔