کراچی میں فائرنگ ، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضاشہید ، چودھری اسلم شہید کےقریبی ساتھی تھے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کریم آبادبازارفیصل کےقریب فائرنگ ہوئی جس میں سی ٹی ڈی کےافسرعلی رضاشہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضاکونامعلوم مسلح ملزموں نےنشانہ بنایا، وہ شہید ایس ایس پی چودھری اسلم کے قریبی ساتھی تھے ۔ڈی ایس پی علی رضا کی لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔