قطری شہزادے کابیان غیرمتعلقہ ہے،نواز شریف ہی لندن فلیٹس کے اصل مالک ہیں:نیب پراسیکیوٹر

قطری شہزادے کابیان غیرمتعلقہ ہے،نواز شریف ہی لندن فلیٹس کے اصل مالک ہیں:نیب ...
قطری شہزادے کابیان غیرمتعلقہ ہے،نواز شریف ہی لندن فلیٹس کے اصل مالک ہیں:نیب پراسیکیوٹر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت میں ایون فیلڈ پراپرٹیزریفرنس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی کا تیسرے روزبھی حتمی دلائل جاری رکھتے ہوئے کہنا تھا کہ قطری شہزادے کابیان غیرمتعلقہ ہے،آف شورکمپنی کے ذریعے اصل ملکیت چھپائی گئی اورنواز شریف ہی لندن فلیٹس کے اصل مالک ہیں۔
ایون فیلڈ پراپرٹیزریفرنس میں حتمی دلائل دیتے ہوئے سردار مظفر عباسی کا کہنا تھا کہ جرح میں کہاگیاقطری شہزادے کودھمکی لگائی گئی یہ درست نہیں قطری نے شرائط رکھیں نہ پاکستانی سفارت خانے نہ عدالت میں پیش ہونگاجس پرجے آئی ٹی نے کہاآپ نہیں آتے توہم دوحہ کے پاکستانی سفارخانے میں آجاتے ہیں جبکہ قطری شہزادے نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے اجتناب کیا،جے آئی ٹی نے24 مئی2017کوقطری شہزادے کوبیان رکارڈکرنے کے لئے بلایا۔نیب پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ22 جون 2017کو قطری شہزادے کوپھربلایاگیا جے آئی ٹی کے نوٹس قطری شہزادے کوموصول ہوئے مگروہ پیش نہ ہوئے،جے آئی ٹی نے پھربھی قطری شہزادے کابیان رکارڈکرنےکی کوشش کی،11جولائی 2017 کو قطری شہزادے کا دوسرا جواب آیا۔نیب پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ قطری شہزادے کابیان غیرمتعلقہ ہے اورآف شورکمپنی کے ذریعے اصل ملکیت چھپائی گئی،نواز شریف ہی لندن فلیٹس کے اصل مالک ہیں۔