فیڈرر اور رافیل فرنچ اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
پیرس(اے پی پی)راجر فیڈرر نے ڈومنک کوپفر اور رافیل نڈال نے کیمرون نوری کو شکست دے کر فرنچ اوپن کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ فرنچ اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہیں۔ مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے سوئس ٹینس سٹار راجرر فیڈرر نے جرمنی کے ڈومنک کوپفر کو سخت مقابلے کے بعد 6-7، 7-6، 6-7 اور 5-7 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔ دفاعی چیمپئن اور عالمی نمبر دو ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال نے انگلینڈ کے کیمرون نوری کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جیت کا سکور 3-6، 3-6 اور 3-6 رہا۔ نڈال کو 13 بار فرنچ اوپن جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ایک اور میچ میں اٹلی کے میٹیو بریٹینی نے جاپان کے کوون سون وو کے خلاف 6-7، 3-6 اور 4-6 سے کامیابی حاصل کی۔