عمران خان بلاول سے خارجہ پالیسی،معیشت پر مناظرہ کرلیں، فیصل کنڈی

عمران خان بلاول سے خارجہ پالیسی،معیشت پر مناظرہ کرلیں، فیصل کنڈی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور ان کے چہیتوں کے لیے ایک پاکستان جبکہ دوسری عوام کے لئے الگ پاکستان ہے پیپلزپارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے حوالے سے بند کمروں میں میٹنگزنہ کی جائیں بلکہ اس پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے،وزیراعظم  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارلیمنٹ کے اندر فارن فئیر،معیشت اوردیگر ایشوز کے حوالے سے مناظرہ کرلیں  تمام صوبوں کے کے وزیر اعلی کی کارکردگی کو کوبھی دیکھ لیا جائے کہ کس کی کارکردگی بہتر ہے،پی ٹی آئی میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ جہانگیرترین گروپ کے لوگوں کو شوکاز نوٹس دے سکیں،اگر گندم اور گنے کی فصلیں اچھی ہوئی ہیں تو چینی  اور روٹی سستی کیوں نہیں ہوئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبرپختونخوا کی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا پیپلز پارٹی کے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی بھی ان کے ہمراہ تھے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر گندم اور گنے کی اچھی پیداوار ہوئی ہے تو چینی اور روٹی سستی کیوں نہیں ہوئی،رنگ روڈ،ادویات،آٹااورچینی میں کرپشن کرنے والی اے ٹی ایمز مشینوں کو کلیئرکر دیا گیا ہے  انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے حوالے سے بند کمروں میں میٹنگزنہ کی جائیں بلکہ اس معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے،کشمیر کے الیکشن میں ایک نئی اے ٹی ایم مشین وزیراعظم بننا چاہتی ہے جو لوگوں پر پریشر ڈال رہی ہے کہ پی ٹی آئی کو سپورٹ کریں الیکشن کمیشن کو اس کا نوٹس لینا چاہیے حکومت کشمیر کے الیکشن میں تاخیر چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ آرڈیننس بنانے والی فیکٹری سے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس آیا ہے جس کی پیپلز پارٹی مخالفت کرتی ہے۔
فیصل کنڈی 

مزید :

صفحہ آخر -