دو سال تک سنگل رہنے کے بعد نوجوان ایک لڑکی سے ملنے 145 کلومیٹر کا سفر طے کر کے اس کے شہر جاپہنچا لیکن پھر لڑکی نے ایسا کام کردیا کہ کسی نے سوچا بھی نہ تھا

دو سال تک سنگل رہنے کے بعد نوجوان ایک لڑکی سے ملنے 145 کلومیٹر کا سفر طے کر کے ...
دو سال تک سنگل رہنے کے بعد نوجوان ایک لڑکی سے ملنے 145 کلومیٹر کا سفر طے کر کے اس کے شہر جاپہنچا لیکن پھر لڑکی نے ایسا کام کردیا کہ کسی نے سوچا بھی نہ تھا
سورس: TikTok/craig.moffat

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) سکاٹ لینڈ میں ایک نوجوان 2سال ’سنگل‘ رہنے کے بعد بالآخر ایک لڑکی سے ملنے 145کلومیٹر کا سفر کرکے اس کے شہر پہنچا مگر لڑکی نے ایسا سرد مہری دکھائی کہ سن کر آپ اس نوجوان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرنے لگیں گے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 21سالہ کریگ موفیٹ نامی اس نوجوان کا تعلق سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا سے ہے، جس کی انٹرنیٹ پر ابیرڈین شہر کی ایک لڑکی کے ساتھ ملاقات ہوئی اور دونوں نے ابیرڈین ہی میں پہلی ملاقات کا وقت طے کر لیا۔
کریگ نے ٹرین کی فرسٹ کلاس کا ٹکٹ خریدا اور سکاٹ لینڈ سے ابیرڈین کی طرف چل نکلا، مگر ابیرڈین پہنچ کر مقررہ کردہ ہوٹل میں کی گھنٹے انتظار کرنے کے باوجود لڑکی وہاں نہ آئی اور اسے اکیلے کھانا کھا کرمایوس واپس لوٹنا پڑا۔ کریگ نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر ویڈیو کی صورت میں لوگوں کو اپنی بپتا سنائی ہے۔ وہ بتاتا ہے کہ ”میں نے دو سال سنگل رہنے کے بعد پارٹنر کی تلاش شروع کی تھی اور اپنی اس ممکنہ پارٹنر سے ملنے گیا تھا تاہم میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ وہ مجھے اپنے شہر بلا کر اس طرح رسوا کرے گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -