امریکا سے شکست پر قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول کیسا رہا؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی 

امریکا سے شکست پر قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول کیسا رہا؟ اندرونی کہانی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیلاس(ڈیلی پاکستان آن لائن)ورلڈکپ میں پہلے ہی میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کو امریکا سے شکست پرجہاں پاکستانی شائقین کرکٹ مایوس ہیں وہیں  ہیڈ کوچ کی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر سخت نالاں ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی 20ورلڈکپ میں قومی ٹیم کو امریکا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست پر ڈریسنگ روم کا ماحول بھی اپ سیٹ رہا،میچ کے بعد ہیڈکوچ گیری کرسٹن قومی ٹیم پر برہم  ہو گئے ،گیری کرسٹن نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے بھی میچ میں پلان پر عمل نہیں کیا۔

کپتان بابراعظم نے بھی شکست پر ٹیم سے اظہار ناراضی کیا اور دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے کہاکہ بولرز نے اچھی پرفارمنس نہیں دی ۔