وادی سون کو پاکستان کا خوبصورت سیا حتی مقام بنانا حکومت کی اولین تر جیح ہے حمزہ شہباز

وادی سون کو پاکستان کا خوبصورت سیا حتی مقام بنانا حکومت کی اولین تر جیح ہے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

     خوشاب(نمائندہ خصوصی)مرکزی راہنما مسلم لیگ ن و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ وادی سون کو پاکستان کا خوبصورت سیاحتی مقام بنانا مسلم لیگ ن کی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ضلع خوشاب کو پنجاب کا ماڈل ضلع بنانے کے حوالہ سے میاں نواز شریف کی طرف سے کیے گئے وعدہ کی ایک کڑی ہے کیونکہ جو قدرتی حسن اﷲ تعالی نے وادی سون کو عطا کررکھا ہے اس کو مزید بہتر بنانے کیلئے محکمہ ٹورازم کے ذریعہ اس کی ڈویلپمنٹ پر ابتدائی کام تیزی سے جاری ہے اور انشااﷲ اسی سال کے اندر اندر ملکی و غیر ملکی سیاحوں کیلئے وادی سون ایک بہترین تفریحی گاہ ہوگی اس کیلئے ضلع خوشاب کے اراکین اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ اپنے اپنے حصہ کا کام پوری تندہی سے کریں تاکہ یہ میگاپراجیکٹ جلد سے جلد مکمل ہو اور ضلع خوشاب میں اس پراجیکٹ کے ذریعہ معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ بہترین تفریح گاہ کا اضافہ بھی ممکن ہوسکے ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں سون ویلی نیچرل پارک کے حوالہ سے اب تک ہونیوالی کاروائی و کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالہ سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی خوراک و زراعت ملک شاکر بشیر اعوان ، رکن قومی اسمبلی محمد عزیر خان اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر خوشاب عامر اعجاز اکبر ، محکمہ ٹورازم کے ایم ڈی کامران لاشاری،سٹاف آفیسر عظمی خان بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ کیونکہ وادی سون ضلع خوشاب کے قومی حلقہ کی نشست این اے 69میں موجود ہے اس لیے یہاں کے اراکین اسمبلی عزیر محمد خان اور ملک محمد جاوید اقبال اعوان اس منصوبہ میں زیادہ دلچسپی لےں انہوں نے ڈی سی او خوشاب کو ہدایت کی کہ اس میگا پراجیکٹ کیلئے جہاں جہاں ضروری ہے وہ اپنے اختیارات کا استعمال کریں ۔اس موقع پر ایم ڈی ٹورازم کامران لاشاری نے میاں حمزہ شریف کو وادی سون کو سیاحتی مرکز بنانے کے سلسلہ میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ علاقہ کی خوبصورت لوکیشن،اوچھالی اور کھبیکی قدرتی جھیلوں کے دلکش نظارے اسے بہترین سیاحتی مرکز بنانے کےلئے مددگار ثابت ہونگے۔انہیں بتایا گیا کہ سیاحتی مرکز کے قیام سے نہ صرف اس علاقہ سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا بلکہ اس علاقہ کی ہینڈی کرافٹ کو بھی تقویت ملے گی ،قبل ازیں قومی اسمبلی کے رکن ملک شاکر بشیر اعوان نے انہیں بتایا کہ وادی سون کی جھیلوں اور جنگلات نے اس علاقہ کو پہلے ہی سیاحتی مرکز بنایا ہوا ہے تاہم حکومتی سطح پر پذیرائی نہ ہونے کے باعث یہ علاقہ سیاحوں کی نظروں میں نہیں آسکا ،اب جبکہ اسے سیاحتی مرکز بنانے کےلئے کام شروع کر دیا گیا ہے تو یہ علاقہ مری سے بھی زیادہ غیرملکہ سیاحوں کےلئے دلکش ثابت ہو گا۔
سون ویلی

مزید :

صفحہ آخر -